آخرت کے مشروبات
وہ آیات جو اہلِ جنت اور اہلِ جہنم کو پلائے جانے والے مختلف مشروبات کو بیان کرتی ہیں۔
- 27
- آیات
- 22
- مکی
- 5
- مدنی
- 0.94
- ربط
ربط بتاتا ہے کہ یہ آیات گروہ کے مرکز سے کتنی مشابہ ہیں، 0 سے 1 کے پیمانے پر۔
آیات
پہلے وہ آیات جو گروہ کے مرکز سے قریب ترین ہیں۔
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا
اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ
تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
مِّن وَرَآئِهِۦ جَهَنَّمُ وَيُسْقَىٰ مِن مَّآءٍ صَدِيدٍ
اس کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
مُتَّكِـِٔينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ
ان میں تکیٴے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ
شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
يَتَنَٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ
وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے
فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
يَتَجَرَّعُهُۥ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُۥ وَيَأْتِيهِ ٱلْمَوْتُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ وَمِن وَرَآئِهِۦ عَذَابٌ غَلِيظٌ
وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیئے گا اور گلے سے نہیں اتار سکے گا اور ہر طرف سے اسے موت آرہی ہوگی مگر وہ مرنے میں نہیں آئے گا۔ اور اس کے پیچھے سخت عذاب ہوگا
إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ
بلاشبہ تھوہر کا درخت
فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ
اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے
يُصْهَرُ بِهِۦ مَا فِى بُطُونِهِمْ وَٱلْجُلُودُ
اس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
جو نیکو کار ہیں اور وہ ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِـَٔانِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا۠
خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس
ٱرْكُضْ بِرِجْلِكَ هَٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَشَرَابٌ
(ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں)
عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا
یہ بہشت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے
هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ
یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ
تھوہر کے درخت کھاؤ گے
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
یہ کہاں آتا ہے
یہ آیات پوری کتاب میں، پڑھنے کی ترتیب سے۔ ان میں سے اکثر الواقعة میں ہیں۔
ایک ہسٹوگرام کہ اس موضوع کی آیات قراءت کی ترتیب میں کتاب میں کہاں آتی ہیں۔
یہ کیسا سنائی دیتا ہے
پیمائش پوری کتاب کے مقابلے میں کی گئی ہے، اس لیے اہمیت فرق کی ہے۔
رحمت کتنی نمایاں ہے
فیصلے کا لہجہ کتنا نمایاں ہے
کتنا ہدایت دیتا ہے بجائے بیان کرنے کے
کتنا اس زندگی سے آگے کی طرف اشارہ کرتا ہے
آیت کتنی مثبت محسوس ہوتی ہے
زبان کتنی پرجوش ہے
ہر پٹی میں ہلکی لکیر اس چینل کے لیے پوری کتاب کا اوسط ہے۔
اس کے پہلو میں
وہ گروہ جو معنی میں اس کے قریب ترین بیٹھے ہیں۔
