
الشرح
- 94:1
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
Did We not expand for you, [O Muhammad], your breast?
- 94:2
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
And We removed from you your burden
- 94:3
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ
جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
Which had weighed upon your back
- 94:4
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور تمہارا ذکر بلند کیا
And raised high for you your repute.
- 94:5
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
For indeed, with hardship [will be] ease.
- 94:6
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
Indeed, with hardship [will be] ease.
- 94:7
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
So when you have finished [your duties], then stand up [for worship].
- 94:8
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
And to your Lord direct [your] longing.
عربی متن اور تراجم Tanzil.net سے۔ تلاوت EveryAyah.com سے آتی ہے، اور پلیئر میں 22 تلاوتیں دستیاب ہیں۔
